26 دسمبر 2011 - 20:30

تيونس ميں اسلام نواز سياسي جماعت النہضہ کے سکريٹري جنرل کي سربراہي ميں ملک کي نئي حکومت نے باضابطہ طور پر اپنے کام کا آغاز کر ديا ہےـ

ابنا: تيونس کي نئي حکومت کے وزير اعظم حمادي الجبالي نے القصبہ محل ميں ايک تقريب کے دوران باضابطہ طور پر چارج سنبھالاـ

حمادي الجمالي نے اعلان کيا ہے کہ ان کي حکومت غير ملکي سرمايہ کاري کے لئے زمين ہموار کرے گي اور پورے ملک ميں امن و سلامتي کي صورت حال پر خاص توجہ دي جائے گي ـ تيونس کے نئے وزير اعظم نے حکومت پر کي جانے والي تنقيدوں کو معمول کي بات قرار ديا اور اسے جمہوريت کي جانب تيونس کے سفر کا لازمہ بتاياـ انہوں نے معترض افراد سے کہا کہ ملک کي نازک صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے مثبت اور تعميري کردار ادا کريں ـ

بتايا جاتا ہے کہ سابق حکومت کے وزيراعظم قائد السبسي نے نئے وزراء کو متعلقہ وزارت خانوں کے امور سے آگاہ کيا ہے تا کہ وہ اپنے اپنے وزارت خانوں ميں آساني کے ساتھ کام کا آغاز کرسکيں -

تيونس کي نئي حکومت کے ارکان کي تعداد اکتاليس ہے جن ميں انتيس وزير، بارہ نائب وزير اور چار نائب وزير اعظم ہيں ــ........

/169