26 دسمبر 2011 - 20:30

امریکی حکام نے ایران کےخلاف مختلف سناریو تیار کرنےکاسلسلہ جاری رکھتےہوئے ایک بارپھر ایران کاالقاعدہ سے رابطہ ہونےکادعوی کیاہے۔

ابنا: امریکہ کے ڈپلومیٹک سیکورٹی کےادارےکےعہدیدار رابرٹ ہرٹینگ نے جمعہ کےدن ایک بیان میں دعوی کیاہےکہ یاسین السوری نامی شخص نےجسے القاعدہ کااہم رکن بتایاگیاہے، ایران کےراستےبڑی مقدارمیں رقم افغانستان اور عراق پہنچائی ہے اورالقاعدہ کےلئے دہشتگردبھرتی کئےہيں۔

امریکی حکام نےاس سےپہلےبھی ایسی رپورٹیں نشرکی تھیں کہ جن میں یہ دعوی کیاگیاتھاکہ ایران نےگذشتہ دس برسوں کےدوران القاعدہ کوامریکہ اوراس کےاتحادیوں پرمزیدحملےکاامکان فراہم کیاہے۔

لیکن ایران میں امریکہ کی جاسوسی کاراز فاش ہونے، ایران کےمشرقی علاقےمیں امریکہ کےایک جاسوس طیارے پرایران کےکنٹرول کرلینے اوراسےنیچےاتارلئےجانے اور اس اسکینڈل کےسلسلےمیں امریکہ کےانفعالی موقف کےبعد ایک بارپھراس طرح کےدعوؤں کاسامنےآنا کوئی اتفاقی امر نہيں ہے۔

اگرچہ یہ سناریو بھی ایران پرمزید دباؤ ڈالنے کی اسٹرٹیجی کاحصہ ہے جواقتصادی پابندیوں ، ایٹمی مسئلےمیں بےبنیاد الزامات اور انسانی حقوق کےبےبنیاد الزامات کےتحت انجام پارہےہيں۔ القاعدہ کو ایران سےمربوط کرنے کادعوی بھی ایسےعالم میں سامنےآیاہےجب وہائٹ ہاؤس نےتقریبا دومہینے پہلے امریکہ میں سعودی عرب کےسفیر کوقتل کرنے کےمنصوبےمیں ایران کےملوث ہونےکاسناریو تیارکیاتھا، ایک ایساسناریو جس کامقصد تہران ریاض تعلقات کوخراب کرناتھااور ایران سےخوف زدہ کرنے کامحور ایران کودہشتگردی کی حمایت کرنےوالا اور عالمی رائےعامہ بالخصوص ایران کےپڑوسی ممالک کےلئےاسےخطرہ بناکرپیش کرتاہے۔

اس حقیقت سےپوری دنیا واقف ہےکہ القاعدہ کوامریکہ نےپروان چڑھایا ہے اوراس کامقصد دہشتگردی کوفروغ دیناتھااوراب ایک بارپھر دہشتگردی کےخلاف جنگ کا امریکی دعوی جھوٹاثابت ہوچکاہے۔ اصلی نکتہ یہ ہےکہ مغربی ممالک دہشتگردی کوایک ہتھکنڈےکےطور پردیکھتےہيں کیونکہ امریکہ اور نیٹونےاس مسئلےکوعلاقے پراپنےقبضےکاجوازفراہم کرنےکےلئے استعمال کیاہے۔

مغرب کواس سوال کاجواب دیناچاہئےکہ القاعدہ کس طرزفکرکی تربیت یافتہ ہے اورکن لوگوں نےبن لادن اور اس کےافراد کوافغانستان میں مسلح کیاانھیں فنڈ اوراسلحہ فراہم کیااورپھرطالبان کوکس نےجنم دیالیکن ان تمام سوالوں کاجواب دینےکےبجائے اب بھی مغرب اور امریکہ یہ نہیں چاہتاکہ القاعدہ کامسئلہ جڑ سےختم ہووہ اسےزندہ رکھناچاہتاہےتاکہ اسےھوا دےکراسلام دشمنی کاسلسلہ جاری رکھ سکے اورآلہ کارکےطورپرجس ملک کےخلاف چاہےاستعمال کرسکے۔................ /169