26 دسمبر 2011 - 20:30

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کی سابق وزير اعظم بے نظیر بھٹو کی چوتھی برسی کے موقع پر عوام کے ایک عظيم اجتماع سے خطاب میں پاکستان کےچیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہےکہ چیف جسٹس صاحب کو دوسرے کیس بہت جلدی نظر آجاتے ہیں لیکن عوام ان سے پوچھتے ہیں کہ بےنظیر بھٹو کے کیس کا کیا ہوا؟

ابنا: پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کی سابق وزير اعظم بے نظیر بھٹو کی چوتھی برسی کے موقع پر عوام کے ایک عظيم اجتماع سے خطاب میں پاکستان کےچیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہےکہ چیف جسٹس صاحب کو دوسرے کیس بہت جلدی نظر آجاتے ہیں لیکن عوام ان سے پوچھتے ہیں کہ بےنظیر بھٹو کے کیس کا کیا ہوا؟ صدر آصف علی زرداری نےکہا کہ آپ کوبھٹوریفرنس سمیت دیگر کیسز نظر نہیں آتے صرف ایک کیس نظر آتا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ میں دھرتی کا بیٹاہوں،دھرتی کے درد کو سمجھ سکتا ہوں،وفاق کوٹوٹنے نہیں دوں گا،دل میں بہت کچھ بھراہوا ہے جو کوبتانا چاہتا ہوں،دنیا اور پاکستان کے سیاستدانوں سے بات کرنا چاہتاہوں ،ہم سب جمہوریت اور پارلیمنٹ کے تابع ہیں ، پارلیمنٹ جب کوئی بات کرتی ہے ہم سنتے ہیں یہی جمہوریت ہے ،اسی جمہوریت کیلئے ہم نے عوام کی قربانی مانگی ہے،جب بھی مقابلہ کریں گے اندازجمہوری ہوگا ،اب کوئی بھی ادارہ غیرآئینی کام نہیں کرسکتا، ہم کرسیوں کے لئے نہیں لڑتے۔گڑھی خدابخش میں بینظیر بھٹو کی چوتھی برسی پر خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ میں وفاق کوٹوٹنے نہیں دوں گا۔

واضح  رہے کہ بینظیر بھٹو کی برسی کی تقریبات میں شرکت کے لیے پارٹی کی اہم رہنما مخدوم امین فہیم، شیری رحمان، وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی، وزیرِ داخلہ رحمان ملک، وزیرِ اعلی سندھ قائم علی شاہ، اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے وزیراعظم چودھری عبدالمجید گڑھی خدا بحش پہنچ چکے ہیں۔برسی میں شرکت کے لیے پنجاب، بلوچستان، سندھ،گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر سے قافلے لاڑکانہ پہنچ چکے ہیں۔کراچی سے پیدل اور سائیکل سوار کارکن بھی آئے ہیں اورگڑھی خدا بخش جانے والی سڑکیں لوگوں سے بھری ہوئی ہیں۔

بینظیر بھٹو کے مزار میں قرآن خوانی کا سلسلہ جاری ہے اور بعض افراد کی جانب سے لوگوں میں تسبیحات بھی تقسیم کی گئیں۔ ........

/169