ابنا: شام سے واپسي پر قاہرہ ميں بيان ديتے ہوئے علا چلبي کا کہنا تھا کہ عرب ليگ منگل سے شام کے پانچ علاقوں ميں اپنے مبصرين کي تعیناتي کا کام شروع کررہي ہے- انہوں نے کہا کہ عرب ليگ کے مبصرين، دمشق، ريف، حما، حمص، ادلب، درعا اور انکے نواحي علاقوں ميں تعینات ہورہے ہيں -
عرب ليگ کے مبصرين کي ٹيم کے سربراہ محمد الدابي بھي اتوار کے روز دمشق پہنچ گئے ہيں اور انہوں نے اپنے ايک بيان ميں کہا کہ ان کي ٹيم اور حکومت اور تمام مسلح گروہوں سے بات چيت کرے گي-
شام کي حکومت نے عرب مبصرين کي آمد کا خير مقدم کيا ہے اور اميد ظاہر کي کہ اگر مبصرين نے غير جانبداري کا مظاہرہ کيا تو شام کي صورتحال کے حوالے سے بہت سے حقائق دنيا والوں کے سامنے لائے جاسکيں گے-
........
/169