ابنا: ایئرلائن ذرائع کے مطابق جدہ ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے طیاروں کو ایندھن فراہم کرنیوالی کمپنی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر تیل کی فراہمی مزید جاری رکھنے سے انکار کردیا ہے ،جس پر پی آئی اے نے جدہ جانے والی پروازوں کے لئے واپسی کا فیول بھی لیکر جانے کی ہدایت کی ہے،ایئرلائن ذرائع کے مطابق فیول کی زیادہ مقدار کی وجہ سے کارگو اور مسافر کم کرنے پڑیں گے،جبکہ زیادہ فیول کے ساتھ پرواز کرنا فلائٹ سیفٹی کے بھی خلاف ہے۔
دو ماہ قبل بھی تیل فراہم کرنے والی کمپنی نے عدم ادائیگی پر تیل کی فراہمی روک دی تھی جس کے بعد پی آئی اے کی جانب سے ادائیگی پر ایندھن فراہم کیا جارہا تھا جبکہ جدہ کے بعد قومی ایئرلائن کو پیرس اور اوسلو میں فیول فراہم کرنے والی کمپنی نے بھی عدم ادائیگی پر نوٹس جاری کردیا۔
.......
/169