24 دسمبر 2011 - 20:30

افغانستان کے صدر حامد کرزئي نے امريکہ کو خبردار کيا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں رات کے وقت حملے کرنے سے اجتناب کرےـ

ابنا: کابل سے موصولہ رپورٹ کے مطابق حامد کرزئي نے کہا کہ جب تک امريکہ کي قيادت ميں نيٹو افواج راتوں کو حملے، گھروں کی تلاشي اور بے گناہوں کے قتل عام کا سلسلہ بند نہيں کريں گي اس وقت تک حکومت کابل واشنگٹن کے ساتھ اسٹريٹيجک معاہدے پر دستخط نہيں کرے گي ـ

حامد کرزئي نے نيٹو کے حاليہ فضائي حملوں ميں عام شہريوں کو ہونے والے جاني و مالي نقصانات کي تحقيقات کرنے والي ٹيم کي رپورٹ موصول ہونے کے بعد کہا کہ غير ملکي فوجيوں کي خود سرانہ کارروائياں اور راتوں کو افغان شہريوں کے گھروں کي تلاشي سے افغانستان اور نيٹو کے درميان کشيدگي ميں اضافہ ہو رہا ہے اور يہ صورت حال کابل واشنگٹن اسٹريٹيجک معاہدے کي راہ ميں بڑي رکاوٹ ہےـ

واضح رہے کہ افغان عوام بارہا وسيع پيمانے پر امريکہ مخالف جلوس نکال کر امريکي فوجي اڈوں کي مخالفت کرنے کے ساتھ ساتھ قابضوں کو افغانستان ميں بدامني کا باعث قرار دے چکے ہيں.........

/169