24 دسمبر 2011 - 20:30

کراچی…وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے ہر جگہ کابینہ کا اجلاس کیا ہے جس کی وجہ سے کام کرنے کی تحریک ہوتی ہے،کابینہ نے گوادر میں این ایف سی ایوارڈ کی میٹنگ کی۔

ابنا: مزار قائد پر کابینہ کے ہمراہ حاضری کے بعدمیڈیا سیبات کرتے ہوئے وزیراعظم گیلانی کا کہنا تھا کہکسی بھی کابینہ کو اتنا موقع نہیں ملا کہ اس کے 100 اجلاس ہوئے ہوں کابینہ کے اسی فیصد فیصلوں پر عمل ہوا، باقی پر جلد عمل ہوگا۔وزیر اعظم نے کہا کہ 73کاآئین ہم نے اصل صورت میں بحال کیا وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت میں ہے۔اسی جمہوریت کے خاطر محترمہ نے ایمرجنسی کے خلاف مارچ کیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ آ ئین کے دائرے کار میں رہتے ہوئے تمام ادارے کام کریں گے اور ہم ان کو سپورٹ کریں گے ، یہ تاثر دیناجائز نہیں کہ ہم کسی ادارے کی عزت نہیں کرتے ، اُن کاکہنا تھا کہ اٹھارہ کروڑ عوام کے مینڈینٹ کا احترام ہونا چاہئے ، حکومت منشور پر چلتی ہے اور ہم نے اپنے منشور پر اسی فیصد عمل درآمد کیا ہے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں زیادہ تر اپوزیشن نے کامیابی حاصل کی ۔اس موقع پر وزیراعظم نے بتایا کہ آج کابینہ کے اجلاس میں ایک سال کا نیا پروگرام دیا ہے ،ملک میں سب سے بڑا مسئلہ اس وقت ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور پھر گیس کی لوڈ شیڈنگ ہے ،اس کے بعد تیسرا مسئلہ اور پی آئی اے اور چوتھا اسٹیل مل ہے ، ہم اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے وہ کام کریں گے جو کسی نے پہلے نہیں کئے ہونگے،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بڑھایا جائے گا اورسیلاب سے متاثرہ خاندان کے ایک فرد کو فنی تربیت دی جائے گی ۔

وزیراعظم کا کہناتھا کہ میری سادہ اکثریت بھی نہیں ہے اور ہم اتحادیوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ عوام میں جانا سب کا حق ہے اس موقع پر وزیر اعظم کا ملی نغمہ گانے والے بچوں کے لئے دس لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا۔ 

.......

/169