23 دسمبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ مصطفی محمد نجار نے نویں عام انتخابات میں عوام سے بھرپور شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔

ابنا: آج سے ایران کے نویں پارلمیانی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگي جمع کرانے کا کام شروع ہوا ہے، اس موقع پر مصطفی محمد نجار نے کہا کہ حکومت چاہتی ہےکہ عوام بھر پور تعداد میں نویں عام انتخابات میں شریک ہوں اور حکومت نے عوام کے ووٹوں کی حفاظت اورقانوں کی پابندی کو یقینی بنانے کے مکمل انتظامات کرلئے ہیں۔ قابل ذکر ہے اسلامی جمہوریہ ایران کے نویں عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگي جمع کرانے کی مدت تیس دسمبر تک ہے۔

ادھر قومی رجسٹریشن دن کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے ایران کی ترقی کی راہ میں سامراج کی سازشوں کی طرف کیا اور کہا کہ یہ سازشیں پارلیمانی انتخابات کے موقع پر تیز کردی گئي ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن سائنس و ٹیکنالوجی نیز صنعت و زراعت میں ایران کی ترقی سے ہراساں ہے۔ انہون نے سازشوں اور سختیوں کے مقابل ملت اور حکام کی استقامت نیز صحیح منصوبہ بندی کو ملک کی ترقی اور اسلامی نظام کے طاقتور ہونے کا سبب قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی بھر پور حمایت اور مختلف میدانوں بالخصوص انتخابات میں عوام کی شرکت سے دشمن شکست کھاچکا ہے اور دشمن ہمارے عوام کو مایوس کرکے انتخابات میں شرکت کو کم سے کم کرنا چاہتا ہے۔........

/169