ابنا: حزب اللہ لبنان نے بغداد اور دمشق میں ہونے والے بم حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ امریکہ دنیا میں دہشت گردوں کا سربراہ اور لیڈر ہے اور اسے بچوں اور عورتوں کو قتل کرنے کی اچھی خاصی مہارت حاصل ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد امریکہ اور علاقہ میں اس کے حامیوں کی سرپرستی میں ہولناک جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں حزب اللہ نے اپنےبیان میں کہا ہے کہ عراق سےامریکہ کے ذلت آمیز انخلاء کے بعد دھماکوں کا سلسلہ امریکہ کی ناکام پالیسی کا حصہ ہے۔
حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ ان بم دھماکوں میں دسیوں بےگناہ عورتیں اور بچے شہید ہوئے ہیں اور امریکہ کو بچوں اور عورتوں کو قتل کرنے میں کافی مہارت حاصل ہے حزب اللہ نے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے حامیوں کےتمام شوم منصوبے علاقہ میں ناکام ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ کل عراق میں 19 بم دھماکوں میں 70 سے زائد افراد شہید ہوگئے تھے جبکہ آج شام کے دارالحکومت دمشق میں دو بم دھماکوں میں 40 افراد شہید اور 100 زخمی ہوگئے ہیں ان بم دھماکوں کی ذمہ داری القاعدہ دہشت گرد تنظیم نے قبول کرلی ہے۔
.......
/169