23 دسمبر 2011 - 20:30

امریکی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کو پاکستانی سرحدی چوکی پر نیٹو کے حملے اور اس کے نیتجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس ہے لیکن امریکہ اس کے لیے پاکستان سےمعافی نہیں مانگے گا۔

ابنا: امریکی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کو پاکستانی سرحدی چوکی پر نیٹو کے حملے اور اس کے نیتجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس ہے لیکن امریکہ اس کے لیے پاکستان سےمعافی نہیں مانگے گا۔

امریکی وزارتِ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ امریکہ اس غلطی کو تسلیم کرتا ہے تاہم انہوں نے واقعے پر امریکہ کی جانب سے معافی مانگنے کے پاکستانی مطالبے کو یہ کہہ کر رد کیا کہ اس واقعہ کی ذمہ داری دونوں جانب سے ناقص رابطوں پر عائد ہوتی ہے۔

ادھرپاکستان کی فوج نے سلالہ چیک پوسٹ پر حملے سے متعلق امریکہ اور نیٹو کی تحقیقاتی رپورٹ کو مسترد کردیا ہے۔پاکستان فوج کے شعبہء تعلقاتِ عامہ سے جاری ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ اس تحقیقاتی رپورٹ میں کئی حقائق موجود نہیں ہیں۔........ /169