ابنا: سپریم کورٹ نے کراچی میں بدامنی کا ازخود نوٹس لیا تھا اور عدالت کے پانچ رکنی بنچ نے کراچی میں اس کیس کی دو ہفتے تک سماعت کے بعدفیصلہ سنایا تھا۔ اس فیصلے کے تحت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو پولیس، رینجرز اور حکومت کے متعلقہ افسران کے ماہانہ اجلاس منعقد کرنے اورحالات کی بہتری کیلئے اقدامات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی تھی۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری آج جس اعلی سطح کے اجلاس کی صدرات کریں گے اس میں صوبائی چیف جسٹس کی زیر صدارت ہونے والیاجلاسوں میں جاری کیئے گئے احکامات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ ہوم سیکریٹری اور دیگر اعلی افسران شرکت کریں گے۔ .......
/169