ابنا: شام کے دارالحکومت دمشق میں القاعدہ دہشت گردوں کے دو خود کش کار بم دھماکوں میں دو افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق دمشق میں سیکیورٹی فورسز کی دو علیحدہ علیحدہ عمارتوں پر خود کش بمباروں نے بارود سے بھری گاڑیوں سے حملہ کیا۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق دھماکوں میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں اور القاعدہ دہشت گردوں نے حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے القاعدہ دہشت گردوں کو سعودی عرب اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔ ........
/169