ابنا: عراق کے دارالحکومت بغداد میں 12 بم دھماکوں میں کم سے کم 57 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوگئےہیں۔
حکام کے مطابق بغداد اورمضافات میں 12 بم دھماکے ہوئے۔ دھماکے سڑک کنارے نصب بموں اور بارود سے بھری گاڑیوں کے ذریعے کیے گئے۔جس میں 57 افراد جاں بحق ہوئے، زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جارہاہے اور فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے، وزیر اعظم نوری المالکی نے نائب صدر طارق الہاشمی پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے مسلح افراد کے گروپ بنا رکھے ہیں، جو حکومتی شخصیات کی ہلاکتوں میں ملوث ہے۔ اسی سلسلے میں طارق الہاشمی کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔
ابھی تک کسی بھی گروپ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے بعض ذرائع کے مطابق عراق میں ہونے والے بم دھماکوں میں امریکہ اور سعودی عرب کا ہاتھ ہے۔..............
/169