ابنا: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں قید عراقی شہریوں کے امور سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی نے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں نے عراق سے مکمل پسپائی سے قبل عراق میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں قید سعودی عرب کے سارے شہری ریاض کی تحویل میں دے دیۓ تھے اور انہیں عراقی حکومت کی تحویل میں دینے سے اجتناب کیا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب سعودی عرب کے حکام اپنے ملک میں قید عراقی قیدیوں کی تعداد اور ان پر لگاۓ جانے والے الزامات کے بارے میں تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہیں۔ اور ان پر کسی طرح کا الزام لگاۓ بغیر وقتا فوقتا ان میں سے بعض کو لوگوں کے سامنے تہہ تیغ کردیتے ہیں۔ .....
/169