20 دسمبر 2011 - 20:30

پاکستان کے قبائلی علاقہ اپراورکزئی ایجنسی میں فورسز اور شدت پسندوں میں جھڑپ کے دوران 25 طالبان شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

ابنا: پاکستان کے قبائلی علاقہ اپراورکزئی ایجنسی میں فورسز اور شدت پسندوں میں جھڑپ کے دوران 25 طالبان شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ کاگو قمر میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان شدت پسندوں میں جھڑپ ہوئی۔جھڑپ میں متعدد سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی میں 25شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں،جبکہ شدت پسندوں کے 5ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے ہیں۔
 
.......

/169