19 دسمبر 2011 - 20:30

دو اہم فلسطيني تنظيموں حماس اور فتح کے درميان قاہرہ اجلاس ميں کئي اہم امور پر اتفاق رائے ہوا ہےـ

ابنا: فلسطيني ذرائع کے مطابق قاہرہ ميں ہونے والے اجلاس ميں فلسطين کي پارليمنٹ کي کارروائي دوبارہ شروع کرنے اور اس سلسلے ميں فلسطيني انتظاميہ کے سربراہ محمود عباس کے سرکاري فرمان کے بارے ميں گفتگو ہوئي ـ

سياسي قيديوں کے سلسلے ميں يہ اطلاعات ہيں کہ فريقين نے غزہ پٹي اور غرب اردن کے علاقوں سے گرفتار کئے جانے والے تمام سياسي قيديوں کو رہا کرنے کا فيصلہ کيا ہے اور اس پورے عمل پر مصر کي نگراني رہے گي اور وہ اس معاملے کو انجام تک پہنچائے گاـ

ذرائع نے بتايا کہ غزہ ميں رہنے والوں کے پاسپورٹ کے مسئلے ميں بھي يہ اتفاق رائے ہوا ہے کہ پاسپورٹ کے اجراء کے لئے نيا سسٹم قائم ہو جانے تک موجودہ سسٹم کے تحت غزہ کے رہنے والوں کو پاسپورٹ جاري کئے جاتے رہيں گےـــ
..............

/169