19 دسمبر 2011 - 20:30

عراق ميں دہشتگردانہ کاروائياں جاري ہيں -

ابنا: بغداد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق عراق کے سرکاري اداروں کو بعثي عناصر سے پاک کرنے کي کميٹي کے ايک ممبر کو بغداد ميں قتل کرديا گيا-

منگل کي صبح بغداد کے الاعظميہ علاقے ميں مذکورہ شخص کي کار ميں بم نصب کرکے اس کو دھماکہ سے اڑاديا گيا جس کے نتيجے ميں اس کي موت واقع ہوگئي -

دوسري طرف ايک گاڑي ميں سوار مسلح افراد نے شمالي عراق کے شہر التاجي ميں ايک فوجي چيک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ کرکے دو عراقي فوجيوں کو جاں بحق کرديا -

پچھلے کچھ مہينوں سے عراق کے مختلف شہروں ميں بدامني اور دہشتگردانہ واقعات ميں تيزي آگئي ہے جس ميں اب تک بہت سے سرکاري ملازمين اور عہديدار مارے جاچکے ہيں -...........

/169