19 دسمبر 2011 - 20:30

منیلا… جنوبی فلپائن میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعدادایک ہزارسے تجاوز کر گئی ہے ۔

ابنا: غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق واشی نامی سمندری طوفان کی وجہ سے ہونے والی شدید بارش کے بعد جنوبی فلپائن میں آنے والے سیلابی ریلوں سے 1000 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 49 افراد لاپتہ ہیں۔

زیادہ تر ہلاکتیں فلپائن کے جنوب میں واقع منڈاناوٴ جزیرے پر ہوئی ہیں۔ اس جزیرے پر شدید بارش کے بعد آدھی رات کو اچانک سیلاب آ گیا اور لوگوں کو کچھ کرنے کا زیادہ موقع نہیں ملا۔حکام کا کہنا ہے کہ وہ لاوراث لاشوں کو اجتماعی قبروں میں دفنانا شروع کر رہے ہیں کیونکہ ان کی حالت بے حد خراب ہو چکی ہے۔  .............

/169