ابنا: بریگيڈیر جنرل احمد رضا پوردستان نے علاقے میں بیرونی افواج کی نقل و حرکت کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ قرائن سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ امریکہ طولانی مدت کے لئے علاقے میں آیا ہے۔ جنرل احمد رضا پوردستان نے کہا کہ امریکہ نے بحرین، امارات ، قطر اور کویت میں اپنے اڈے قائم کرلئے ہیں اور افغانستان میں بھی بڑی تعداد میں اس کے فوجی ہیں اور اس نے عراق سے اپنے فوجی کویت منتقل کر دئے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ علاقے میں طویل عرصے تک رہنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اگر عراق سے پسپائي اختیار کرلی ہے تو یہ عراق کے ساتھ فوجی اور سکیورٹی معاہدوں کی بنا پر ہے اور اسے معاہدوں کے مطابق عمل کرنا ہی ہوگا۔.......
/169