18 دسمبر 2011 - 20:30

ابوصبیع کے علاقے میں عوامی مظاہروں میں آل خلیفہ اور آل سعود کے گماشتوں نے مداخلت کی اور آنسو گیس نیز زہریلی گیس اور "قاتل گاڑیوں" کو استعمال کیا گیا اور متعدد افراد زخمی اور کئی ایک کو سانس کی تکلیف لاحق ہوئی جبکہ "علی احمد رضی القصاب" نوجوان کو گاڑی کے ذریعے ٹکر ماری گئی اور ان کا جسم گاڑی سے کچلا گیا جس سے ان کی شہادت واقع ہوئی۔ اور یوں بحرین کے انقلاب کرامت کی تعداد 54 ہوگئی ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شہید القصاب زخموں کی شدت اور خلیفی فورسز کی طرف سے عوام کو ان کی اسپتال منتقلی سے روکنے کے سبب شہید ہوگئے ہیں۔اعلان کیا گیا تھا کہ شہید کی میت آج اٹھے گی اور عوام نے بھی شارع البدیع میں جلوس جنازہ میں شرکت کی منصوبہ بندی کی تھی لیکن جلوس جنازہ کے آئے ہوئے عوام پر آل سعود اور آل خلیفہ کے گماشتوں نے حملہ کیا اور کئی افراد کو زخمی کیا جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق آج صبح ابوصبیع اور الشاخورہ کے عوام نے زبردست مظاہرے کئے اور آل سعود - آل خلیفہ کے جلادوں کی طرف سے پر تشدد کاروائیوں کا نشانہ بنے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110

شہید علی القصاب کا کچلا ہوا جسم دیکھنے کے لئے رجوع کریں:

 بحرین با تصویر/آل خلیفہ کے گماشتوں نے انہيں گاڑیوں سے کچل ڈالا تھا +18