18 دسمبر 2011 - 20:30

یہ بل بورڈز کسی اسلامی ملک میں نہیں بلکہ یورپ کے شہروں میں نصب کئے گئے ہیں جن پر امام حسین علیہ السلام کی شان میں بیرونی دانشوری کے اقوال درج ہیں۔

عیسائی محقق آنتونیو بارا :

اگر حسین ہم میں سے ایک ہوتے تو ہم ان کا علم اور ان کا پرچم زمین کے ہر نقطے پر بپا کرتے اور تمام دنیا کو عیسائیت کی دعوت دیتے۔

 

اسکاٹش دانشور تھامس کارلائل:

امام حسین (ع) اقلیت کے ساتھ لڑنے گئے تھے چنانچہ ان کی فتح نے مجھے حیرت زدہ کردیا ہے

برطانوی ناول نگار چالرز ڈیکنز:

اگر حسین اپنی دنیاوی خواہشات برلانے کے لئے لڑے ہیں تو میں نہیں سمجھتا کہ پھر وہ بہن، زوجہ اور فرزند کس لئے اپنے ساتھ لائے تھے؛ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ انھوں نے صرف اور صرف اسلام کی راہ میں قربانی دی ہے۔

گاندھی:

اسلام کی پیشرفت تلوار کے سہارے نہیں تھی بلکہ یہ پیشرفت و عظمت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی کی برکت سے حاصل ہوئی۔ میں نے امام حسین (ع) سے سیکھ لیا کہ کس طرح کامیاب ہوجاؤں جبکہ مظلوم اور ستم زدہ ہوں۔