17 دسمبر 2011 - 20:30

منطقۃالشرقیہ کے علاقے القدیح میں پرسوں رات سینکڑوں باشندوں نے آل سعود کے خلاف پر امن طور پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق منطقۃالشرقیہ کے علاقے قدیح کے عوام نے "شہداء کے ساتھ تجدید" کے تحت ریلی نکالی۔جزیرة العرب کے نوجوانوں نے عوام کو ایک سماجی ویب بیس پر اس ریلی میں شرکت کی دعوت دی تھی اور کہا تھا کہ یہ مظاہرہ شہداء کے ساتھ وفاداری کے اعلان اور ان کی تحریک جاری رکھنے کا عہد کرنے کی نیت سے ہورہا ہے۔ مظاہرین کے نعرے کچھ یوں تھے: "اسیروں کو رہا کرو"، "فائرنگ کرنے والوں کو سزا دو"، "خون تلوار پر غالب آئے گا"، "مجرموں کو سزا دو" اور "محمد بن فہد سرنگوں ہونا چاہئے"، وغیرہ۔القدیح کے مظاہرین نے الشرقیہ کے حکمران "محمد بن فہد" کو نا اہل قرار دیتے ہوئے ان کی فوری برخاستگی کا مطالبہ کیا۔.......

/110

تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:

شیعہ عالم کو اغوا کرنے کی ناکام کوشش / متعدد خبریں اور رپورٹیں