بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ریمس 600 سسٹم بغیر عملے کی چھوٹی آبدوز ہے جو زیادہ سے زیادہ 600 میٹر کی گہرائی میں حرکت کر سکتی ہے، ماحولیاتی معلومات جمع کر سکتی ہے اور مختلف آلات اور سینسرز کے ایک مجموعے کی مدد سے زیرِ آب خصوصی مشن انجام دے سکتی ہے۔ یہ دہشت گرد امریکی فوج کی دوسری آبدوز ہے جس پر سپاہ پاسداران نے قبضہ کر لیا ہے۔
یہ آلہ ووڈز ہول اوشیانوگرافی انسٹیٹیوٹ (WHOI) کی اوشین سسٹمز لیبارٹری نے تیار کیا ہے اور اس کا ڈیزائن دہشت گرد امریکی فوج کی بحریہ کے ریسرچ کے شعبے کی معاونت سے بنایا گیا ہے۔ ریمس 600 کی تیاری کا مقصد REMUS خاندان کے چھوٹے نمونوں کے مقابلے میں آپریشنز کی گہرائی، آلات لے جانے کی گنجائش اور مشن کے دوران سمندری ماحول میں برداشت (Endurance) کی قوت کو بڑھانا تھا۔
WHOI کی سرکاری معلومات کے مطابق، پہلا ریمس 600 اسی ادارے میں 2003 میں تیار کیا گیا۔ اس آلے کا قطر 32.4 سینٹی میٹر اور وزن تقریباً 240 کلوگرام ہے اور یہ زیادہ سے زیادہ 600 میٹر کی گہرائی میں کام کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔
ریمس 600 کیا ہے؟
عام آبدوزوں کے برعکس جو ملاحوں کو لے جانے کے لئے بنائی جاتی ہیں، ریمس 600 ایک خودمختار زیرِ آب چلنے والا آلہ ہے۔ اس کا مشن پہلے سے طے کر دیا جاتا ہے اور یہ نظام خود آلے کے اندر آپریٹر کی براہِ راست موجودگی کے بغیر مقرر کردہ راستہ طے کر کے مطلوبہ معلومات محفوظ کر سکتا ہے۔
ریمس 600 کی خصوصیات
REMUS 600 کی نمایاں خصوصیات میں سے ایک اس کی قابلِ ذکر آپریشنل گہرائی اور مشن کے دوران طویل عرصے تک فعال رہنے کی صلاحیت (Mission Endurance) کا امتزاج ہے۔ یہ 5 ناٹس (knots) تک کی رفتار سے سفر کر سکتا ہے اور مخصوص کنفیگریشنز میں اس کے مشن کی مدت تقریباً 70 گھنٹے تک پہنچ جاتی ہے۔
WHOI کے مطابق، ریمس 600 کی رینج زیادہ سامان لے جانے کی گنجائش والی ترتیب میں تقریباً 286 سمندری میل تک ہے۔ برداشت اور رینج کی اصل مقدار مشن کی نوعیت، حرکت کی رفتار اور آلے پر نصب آلات پر منحصر ہے۔
ریمس 600 کی سب سے اہم خصوصیات یہ ہیں:
قسم: خودمختار زیرِ آب چلنے والا آلہ (Automatic Underwater Vehicle [AUV])
زیادہ سے زیادہ گہرائی: 600 میٹر
وزن: تقریباً 240 کلوگرام
قُطر: 32.4 سینٹی میٹر
زیادہ سے زیادہ رفتار: 5 سمندری میل (Knots) فی گھنٹہ
مشن کی برداشت: تقریباً 70 گھنٹے
رینج: زیادہ سامان والی ترتیب میں تقریباً 286 سمندری میل (Knots)
ڈیزائن: ماڈیولر اور مشن کے مطابق تبدیل ہو پانے والا
ریمس 600 پانی کے اندر کیسے حرکت کرتا ہے؟
ریمس 600 پانی کے اندر کیسے متحرک ہوتا ہے؟
زیر آب خود مختار گاڑیوں (AUVs) کے لئے ایک بڑا چیلنج ان کی پوزیشن کا تعین کرنا اور ایسے ماحول میں اپنا راستہ برقرار رکھنا ہے جہاں سطح پر مبنی پوزیشننگ سسٹم کے ساتھ براہ راست رابطہ ممکن نہیں ہے۔
Hydroid REMUS 600 پانی کے اندر نیویگیشن کے لئے مختلف نظامات کو بروئے کار لاتا ہے۔ اس کے ڈیزائن میں ایک جڑواں نیویگیشن سسٹم اور ایکوسٹک نیویگیشن آلات شامل ہیں، جبکہ مواصلات اور پوزیشن کے حصول کو بھی معاونت فراہم کرتا ہے ـ موزوں حالات میں ـ مقررہ ہارڈ ویئر کے ذریعے۔ WHOI تکنیکی دستاویزات میں اس گاڑی کے خاندان کے اندر inertial نیویگیشن، صوتی نیویگیشن، اور سیٹلائٹ اور وائرلیس مواصلاتی نظام دونوں کے استعمال کی طرف اشارہ کیا گيا ہے۔
اس طرح، REMUS 600 اپنے مشن کے راستے پر چلنے اور بعد کے تجزیئے کے لئے جمع کردہ ڈیٹا کو ذخیرہ کر سکتا ہے۔
ریمس 600 یہ دہشت گرد امریکی فوج کی دوسری آبدوز ہے جس پر سپاہ پاسداران نے قبضہ کر لیا ہے۔ اس سے پہلے بھی، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے ـ حال ہی میں ـ آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر ایک کارروائی میں ایک ذہین اور بغیر عملے کی امریکی ابدوز "Dive-LD" ہے، کو صحیح و سالم اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ