17 دسمبر 2011 - 20:30

قطرکی امریکہ اورمغرب نواز حکومت نے شام کے معاملات میں مداخلت کرتے ہوئے شام کے معاملے کو سکیورٹی کونسل میں بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: عرب لیگ کی شام کے معاملے پر قائم کمیٹی  نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ حمد بن جاسم نے مطالبہ کیا ہے کہ شام کے معاملے کو سکیورٹی کونسل میں بھیجا جائے۔عرب تجزيہ نگاروں نے اس سے قبل کہا تھا کہ قطر کی امریکہ نواز حکومت علاقہ بالخصوص شام میں امریکی پالیسیوں کو مرحلہ وار انجام دینے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ شام کے معاملے کو سکیورٹی کونسل میں بھیجنے سے شام میں مغربی ممالک کی مداخلت کی راہ ہموار ہوجائے گی۔

علاقہ میں امریکہ نوازعرب ڈکٹیٹر حکمراں ان عرب حکمرانوں کے پیچھے پڑ گئے ہیں جو علاقہ میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ہیں شام کے صدربشار اسد ایسے عرب رہنما ہیں جنھوں نے ہمیشہ فلسطینیوں کی حمایت اور امریکہ اوراسرائیل کی مخالفت کی ہے جبکہ قطر اور سعودی عرب نے ہمیشہ فلسطینیوں کو نقصان پہنچایا ہے اوروہ علاقہ میں امریکہ اوراسرائیل کی پالیسیوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ .......

/169