ابنا: جاپان کے وزير خارجہ کيچيرو گنبا نے امريکي کانگريس ميں ايران کے خلاف پاس ہونے والي پابنديوں کے جاپان اور دنيا کي معيشت پر منفي اثرات کي بابت خبردار کياـانہوں نے ايک پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امريکي کانگريس ميں منظور ہونے والے بل پر گہري تشويش ظاہرکي اور کہا کہ يہ بل جاپان اور دنيا کي معيشت کو متاثر کرسکتا ہےـ
اس سے قبل روس اور چين بھي ايران کے خلاف پابندياں بڑھانے کےتعلق سے امريکہ کو خبردار کر چکے ہيں روس اور چين کا کہنا ہے کہ پابنديوں سے کوئي نتيجہ نہيں نکلے گا ـ
قابل ذکر ہے کہ امريکي کانگريس ميں ايک بل منظورکيا گيا ہے جس کي بنياد پر جو مالياتي ادارے ايران کے سينٹرل بينک سے لين دين رکھيں گے ان کے خلاف امريکہ کارروائي کرے گاـ اس طرح ايران سے تيل خريدنے ميں مشکلات پيدا ہوں گي البتہ اس بل پر صدر اوباما کے دست خط کے چھے مہينے بعدعملدرآمد کا مرحلہ شروع ہو گاـ
امريکي حکومت بھي اپني خارجہ پاليسي پر اس بل سے پڑنے والے منفي اثرات کے بارے ميں گہري تشويش ميں مبتلا ہے کيونکہ اس طرح اس کے اتحادي بھي اس سے کنارہ کشي اختيار کرسکتے ہيں اسي وجہ سے اس بل ميں يہ شق بھي شامل کي گئي ہے کہ جو ممالک ايران کے خلاف پابنديوں ميں سنجيدہ ہوں گے انہيں اس نئے قانون سے مستثني کيا جا سکتا ہے بنابريں جاپان اور جنوبي کوريا کو اس سے چھوٹ مل جائے گي ـ
يہ دونوں ممالک امريکہ کے اہم اتحاديوں ميں شامل ہيں جو اپني ضرورت کا دس فيصدي تيل ايران سے خريدتے ہيں۔........
/169