16 دسمبر 2011 - 20:30

بحرین کی تحریک احرار کے سربراہ نے کہا: بحرینیوں نے لندن کے مرکز میں دارچیسٹر ہوٹل (The Dorchester Hotel) کے سامنے دھرنا دے کر بحرین کی قومی عید منانے کے مقام پر یوم شہداء منایا اور یوم شہداء ہی کو بحرین کی قومی عید کا نام دیا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سعید الشہابی نے کہا: بحرینیوں نے دارچیسٹر ہوٹل کے سامنے دھرنا دیا اور یہی مقام ہے جہاں آل خلیفہ کے بہی خواہوں نے حال میں حمد بن عیسی کی تخت نشینی کی ساتویں سالگرہ منا کر اس کو بحرین کی قومی عید کا نام دیا لیکن دھرنا دینے والوں نے اسی مقام پر یوم شہید کو قومی عید کا نام دیا اور شیخ حمد بن عیسی آل خلیفہ اور اس کی حکومت کے خلاف بآواز بلند نعرے لگائے۔ الشہابی نے کہا: لندن میں بحرینیوں کے اس احتجاجی دھرنے سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ بحرینی عوا آل خلیفہ کی حکومت کو بدلنے کا ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ یہ حکومت نہ تو اپنی قوم کے سلسلے میں اپنے فرائض پر عملدرآمد کرتی ہے اور نہ ہی بین الاقوامی معاہدات و مواثیق پر عملدرآمد کے سلسلے میں اپنے فرائض نبھا سکتی ہے۔ انھوں نے کہا: البسیونی کی رپورٹ ـ جس کو آل خلیفہ کی حمایت بھی حاصل ہے ـ میں متعدد تجاویز پیش کی گئي ہیں لیکن ان میں سے ایک تجویز پر بھی ابھی تک عمل نہیں ہوا ہے اور اس رپورٹ کے متن کے نفاذ سے آل خلیفہ حکومت کی پہلوتہی حتی لندن اور واشنگٹن میں اس حکومت کے سرپرستوں کے لئے ناامیدی کا سبب بنی ہوئی ہے کیونکہ وہ دیکھ رہے ہیں کہ خلیفی حکومت اصلاحات کے نفاذ کے حوالے سے بھی ابھی تک کوئی اقدام عمل میں نہیں لارہی ہے۔  الشہابی نے بحرین میں پر امن احتجاجی تحریک کو جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر سعودی عرب، برطانیہ اور امریکہ آل خلیفہ حکومت کی حمایت نہ کرتے تو یہ حکومت کب کی زوال پذیر ہوچکی ہوتی لیکن برطانیہ، امریکہ اور سعودی عرب بھی بحرینی عوام کے عزم راسخ کو کوئی نقصان نہیں پہنچاسکے ہیں۔.............

/110

تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:

54ویں شہید کا جلوس جنازہ، خاتون کارکن گرفتار، بحرین میں تناؤ بڑھتا رہے گا