ابنا: ریلوے انکوائری کے مطابق کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس اپنے مقررہ وقت سے 37منٹ تاخیر سے روانہ ہوگی، جعفر ایکسپریس کی روانگی میں تاخیر کے باعث پشاور کیلئے کوئٹہ ایکسپریس اور کراچی کیلئے بولان میل کی روانگی میں تاخیرہوگی جبکہ اندرون ملک سے کوئٹہ آنے والی ٹرینیں بھی حسب معمول تاخیر کا شکار ہیں۔ پشاور سے آنے والی کوئٹہ ایکسپریس چارگھنٹے کی تاخیر سے رات دس بجے جبکہ راولپنڈی سے آنے والی جعفر ایکسپریس چار گھنٹے کی تاخیر سے رات سات بجے کوئٹہ پہنچنے گی۔ گزشتہ روز بھی ٹرینوں کی آمد میں کئی کئی گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔ ٹرینوں کی تاخیر آمد کے باعث مسافروں اور ان کو لینے کیلئے اسٹیشن پر آنے والے رشتہ داروں کو سخت سردی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ .......
/169