15 دسمبر 2011 - 20:30

کراچی…سندھ ہائیکورٹ نے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی نظر بندی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے حکم دیاہے کہ اگر وہ کسی اور مقدمہ میں مطلوب نہ ہوں توانہیں فوری رہا کیا جائے۔

ابنا: آفاق احمدنے ایم پی او کے تحت نظربند کئے جانے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کی تھی۔سندھ ہائیکورٹ نے آفاق احمد کی نظربندی کے خلاف پٹیشن پرمحکمہ داخلہ کویہ معاملہ تین دن میں نمٹانے کاحکم دیا تھا جس کے جواب میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سندھ وسیم احمدنے جیل میں آفاق احمد سے ملاقات کرکے اپیل کی سماعت کی اور بعدمیں حکومت سندھ نے آفاق احمد کی ایم پی او کے تحت نظربندی کے خلاف اپیل مستردکردی تھی اورعدالت میں رپورٹ جمع کرادی تھی۔آج سندھ ہائیکورٹ نے آفاق احمد کی نظربندی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے حکم دیاہے کہ اگر وہ کسی اور مقدمہ میں مطلوب نہ ہوں توانہیں فوری رہا کیا جائے۔  ............

/169