ابنا: عرب ملک قطرنے طالبان کا دفتر کھول کرعملی طور پر دہشت گردوں کی حمایت کا ثبوت فراہم کیا ہے، افغانستان نے قطر کے اس اقدام پر احتجاج کرتے ہوئے اپنے سفیر کو مشاورت کے لئے کابل طلب کرلیا ہےقطر اور سعودی عرب کے ہمیشہ دہشت گردوں کے ساتھ گہرے روابط رہے ہیں۔
افغانستان کا کہنا ہے کہ طالبان کو دفتر کھولنے کی اجازت دیکر قطر نے دہشت گردوں کی عملی حمایت کا ثبوت فراہم کیا ہے افغانستان کا کہنا ہے کہ قطر نے امریکہ کی مرضی سے ایسا کیا ہے۔ مؤثق ذرائع کے مطابق قطر اور سعودی عرب خلیج فارس میں امریکی اور اسرائیلی منصوبہ کے تحت عمل کررہے ہیں اور خطے میں ان دونوں ممالک نے امریکی فوج کے لئے راہ ہموار کی اور آج بھی عرب ریاستوں میں امریکہ کے فوجی اڈے قائم ہیں ذرائع کے مطابق عرب حکمرانوں نے مسئلہ فلسطین کے بارے میں بہت بڑی خیانت کا ارتکاب کیا ہے اگثر عرب حکمراں امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ تصور کئے جاتے ہیں۔
عرب قومیں اب بیدار ہوچگی ہیں اور وہ امریکہ اور اسرائيل نواز عرب حکمرانوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ۔ تیونس، مصر اور لیبیا میں امریکہ نواز حکمراں ختم ہوچکے ہیں یمن ، بحرین ۔ سعودی عرب میں عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔.......
/169