ابنا: صوبائی سفر کے چوتھے مرحلے میں صوبہ کہکیلویہ و بویر احمد کے سفر پر ہیں صدر احمدی نژاد نے چرام شہر میں ایک عظيم عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سامراجی طاقتیں قوموں کے استقلال کی مخالف ہیں اور اگر کوئی قوم استقلال حاصل کرنا چاہتی ہے تو اسے سامراجی طاقتوں کے دباؤ اور مشکلات کے سامنے استقامت کا مظاہرہ کرنا پڑےگا۔
انھوں نے کہا کہ تمام انبیاء علیھم السلام بالخصوص خاتم الانبیاء (ص) نے تمام مفسدوں اور منہ زور طاقتوں کے خلاف استقامت و پائداری کا مظاہرہ کیا اور اپنی رسالت کو منزل مقصود تک پہنچایا۔ صدر احمدی نژاد نے استقامت و پائداری کو امام حسین علیہ السلام کی کامیابی کا مظہر قراردیتے ہوئے کہا کہ امام حسین (ع) استقامت و پائداری کے مظہر ہیں۔ صدرنے ملک کی موجود ترقی اور پیشرفت کو ایرانی عوام کی استقامت اور پائداری کا نتیجہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم شکست ناپذير ہے اور ترقی و پیشرفت کے راستے پر گامزن ہے۔
.............
/169