14 دسمبر 2011 - 20:30

امریکی صدر اوباما نے عراق میں جنگ کے خاتمہ کا اعلان کر دیا۔

ابنا: ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاﺅس میں عراق کے وزیراعظم نوری المالکی سے مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ عراق سے امریکی فوج کا انخلا رواں ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ عراق کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ اس موقع پر عراقی وزیراعظم نے کہا کہ عراق میں جنگ کا خاتمہ اور امریکی فوج کی واپسی بڑی پیش رفت ہے۔

عراق سے واپس آنے والے فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس جنگ میں ادا کی گئی بھاری قیمت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اس جنگ کے حوالے سے امریکہ اور عالمی سیاست میں پائے جانے والے گہرے اختلافات سے سبق سیکھنا چاہئے۔

...........

/169