ابنا: رامین مہمان پرست نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ امریکہ اور صہیونی ریاست کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ کی دھمکیاں محض نفسیاتی جنگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغرب خاص طور سے امریکہ اور صہیونی ریاست بھی اپنے لئے یہ ممکن نہیں سمجھتے کہ علاقے میں فوجی کاروائياں کرسکیں کیونکہ اس کے لئے انہیں نہایت ہی بھاری قیمت چکانی پڑے گي۔
مہمان پرست نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی توانائي رکھتا ہے اور تہران نے بارہا کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو بند کرنا اسکے ایجنڈے پر نہیں ہے کیونکہ علاقے میں امن استحکام برقرار رہنا چاہیے اور علاقے کے تمام ملکوں کو امن و استحکام کے سائے میں ترقی کی منزلیں طے کرنی چاہییں۔
انہوں نے ایران اور علاقے کے ديگر ملکوں کے خلاف دشمنان اسلام کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سازشوں سے صہیونی ریاست کے مفادات پورے ہوتے ہیں اور ہمیں ہوشیاری اور دانشمندی سے الزامات اور سازشوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔............
/169