12 دسمبر 2011 - 20:30

بحرین میں جاری انقلابی تحریک میں آل خلیفہ نے بحرین میں جاری پر امن مظاہروں پر زہریلی گیس کا استعمال جاری رکھتے ہوئے اس بار چھ روزہ بچی کو شہید کردیا ہے۔

ابنا: بحرین کے دارلحکومت مناما میں جاری اسلامی بیداری کی تحریک کے سلسلہ میں جاری پر امن احتجاجی مظاہرے پر آل خلیفہ انتظامیہ نے زبر دست زہریلی گیس چھوڑ دی جس کے سبب رہائشی علاقے میں ایک مکان میں موجود ٦ روزہ بچی ساجدہ فیصل جواد دم گھٹنے سے شہید ہو گئی۔

واضح رہے کہ سعودی افواج نے بحرین میں مسلسل کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور ہر گلی محلے میں پر امن مظاہرین کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہاہے۔

دوسری جانب ١٨ نومبر کو سعودی اور خلیفی انتظامیہ کے مظالم کا نشانہ بننے والی ٢٧ سالہ زہرا صالح بھی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئی ہے۔

آل خلیفہ کے گماشتے دیگر مظالم کے علاوہ مظاہرین کی طرف لوہے کی تیزدھار سلاخیں بھی پھینکتے اور ان ہی سلاخوں میں سے ایک نوجوان بحرینی لڑکی کے سر کو لگ گئي تھی جس کی وجہ سے ان کے سر میں گہری چوٹ آئی تھی۔

یہ بات قابل غور ہے کہ فروری سے شروع ہونے والی اسلامی بیداری کی تحریک کے نتیجہ میں آل خلیفہ نے بحرین کی اکثریتی آبادی کو ظلم و ستم کا نشانہ بناتے ہوئے اب تک ٥٣ افراد کو شہید کر دیا ہے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہیں۔ یہی نہیں بلکہ ملک میں اداروں میں موجود شیعہ افراد کو نوکریوں سے نکالنے سمیت زخمیوں کا علاج کرنے والے سیکڑوں ڈاکٹروں کو بھی نوکریوں سے نکال دیا گیا ہے۔........

/169-110

بشکریہ از شیعت نیوز