ابنا: محمد رضا رحیمی نے پیر کے روز تہران میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سیف محمد بن عبید الزعابی کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ آج ظالم طاقتیں اور تسلط پسند ممالک کو سخت مسائل و مشکلات کا سامنا ہے اور اس صورت حال سے نجات حاصل کرنے کے لئے وہ کسی بھی سازش سے دریغ نہیں کرر ہے ہیں تو ایسے حالات میں آج اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہر دور سے زیادہ ہے۔
انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ برادرانہ بنیاد پر تعلقات کے فروغ پر زور دیا ہے کہا کہ ایران اور متحدہ عرب امارات کے مابین تجارتی تعلقات ممتاز سطح کے حامل ہیں اور دیگر شعبوں میں بھی دو طرفہ تعلقات میں فروغ کی کوشش ہونی چاہئے۔اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات باہمی اعتماد و احترام کی بنیاد پر استوار ہیں کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں استحکام اور تقویت کے سلسلے میں اپنی تمام تر کوششیں کریں گے۔...........
/169