12 دسمبر 2011 - 20:30

لاہور/ملتان… اور ملتان ریجن میں سی این جی گیس اسٹیشنز دوسرے روز بھی بند ہیں، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے.

ابنا: لاہور/ملتان… اور ملتان ریجن میں سی این جی گیس اسٹیشنز دوسرے روز بھی بند ہیں، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، یہ سلسلہ کل بھی جاری رہے گا ،لاہور میں سی این جی گیس اسٹیشنز دوسرے روز بھی گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بند پڑے ہیں ، جس سے،کاروں کے ساتھ ویگن ، بس اور رکشا والوں کو شدید مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے اور انہیں مہنگا پٹرول بھی ڈلوانا پڑ رہا ہے، ٹرانسپورٹرز مہنگے ڈیزل پر گاڑیا ں چلانے کے بجائے انہیں بند رکھنے کو ترجیح دے رہے ہیں جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے،سی این جی اسٹیشنز مالکان بھی صورتحال سے پریشان ہیں،ان کا کہنا ہے کہ تین روزہ بندش کے بعد بھی پریشر نہیں ملتا جس سے اُنہیں شدید مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ملتان ریجن کے تمام سی این جی اسٹیشنز گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت آج دوسرے روز بھی بند ہیں جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔سی این جی اسٹیشنز کی بندش کی وجہ سے ملتان ریجن میں سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کم ہے اور جو گاڑیاں چل رہی ہیں وہ بھی منہ مانگے کرائے وصول کررہی ہیں۔ اس صورت حال نے لوگوں کو پریشانی سے دوچار کردیا ہے۔ سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ تین دن تک سی این جی کی بندش سے ان کا کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔  .....

/169