ابنا: اسماعیل کوثری نے پارلیمنٹ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ امریکہ اور مجموعی طور پر سامراجی دنیا عملا دہشت گردوں کی حمایت کرنے کے باوجود انسانی حقوق کے دفاع کے بلند بانگ دعوے کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کو چاہیے کہ ایم کے او کے دہشت گردوں کے لئے پرامن پناہ گاہ تلاش کرنے کے لئے اس گروہ کے دہشت گردانہ اقدامات اور اس کے دہشتگرد ہونے کا جائزہ لیں۔ ادھر پارلمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن عوض حیدر پور نے ایران کے خلاف یورپی یونین کی نئي پابندیوں کو سیاسی بڑبول قرار دیا ہے۔حیدر پور نے ایران کےخلاف نئی پابندیوں کی مدت میں اضافہ کرنے کی یورپی یونین کی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان پابندیوں سے ایران پر کوئي اثر نہیں پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے مالی بحرانوں کے پیش نظر ایران پر لگائي گئي پابندیوں سے یورپی یونین ہی کو نقصان ہوگا اور یورپی کمپنیاں ہی ایران پرپابندیوں کی مخالفت کریں گي۔یاد رہے یورپی یونین نے کہا ہے کہ وہ نئے سال میں بھی ایران کے خلاف نئي پابندیاں جاری رکھے گي۔.......
/169