11 دسمبر 2011 - 20:30

پاکستان کےوزیرا‏عظم یوسف رضا گیلانی نےکہاہےکہ طالبان یاکسی مسلح گروہ سےمذاکرات ممکن نہيں ہے۔

ابنا: پاکستانی وزيراعظم نے ایک انٹرویومیں کہاہےکہ تشدد ترک کرنےاور ہتھیارڈال دینےوالےطالبان قومی دھارےميں شامل ہوسکتےہیں ۔ یوسف رضاگیلانی نےکہاکہ سوات میں مولانا فضل الرحمان سےہمارا معاہدہ ہواتھا لیکن جب اس معاہدےکی خلاف ورزی ہوئی توہمارےپاس فوجی کاروائی کےسوا کوئي چارہ باقی نہیں رہ گیا۔ یوسف رضاگیلانی نےکہاکہ حکومت کی پالیسی ہےکہ اگرکوئی تشدد کوترک کرتاہے اور پولیٹیکل ایجنٹ کےسامنےہتھیار ڈال دیتاہے تو قومی دھارےمیں آجاتاہے لیکن کسی بھی مسلح گروہ سےہماری بات چیت نہيں ہورہی ہے۔پاکستان کےوزیراعظم یوسف رضاگیلانی نےکہاکہ شمسی ائیربیس امریکہ سےخالی کرالی گئی ہے اوراب یہ ایئربیس پاکستانی فورسز کےکنٹرول میں ہے۔ ........

/169