11 دسمبر 2011 - 20:30

جدہ کے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ دنوں میں مملکت کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر آئے گی،زیادہ تر تبوک، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے علاقے اس سے متاثر ہوں گے۔

ابنا: محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج مکہ مکرمہ،مدینہ منورہ،طائف، باحہ عسیر میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی ،لہٰذا ماہی گیر اور شاہراہوں کے مسافر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ماہرین نے اس امر کا اظہار بھی کیا ہے کہ مملکت کے شمالی ، وسطی اور مشرقی و مغربی علاقوں طائف ،الباحہ،عسیر میں دھند کے باعث قریبی منظر نظر نہیں آئیگا اور درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مملکت کے مغربی علاقوں میں بادل چھائے رہیں گے جبکہ ریاض کے مغربی علاقے بھی اس کی زد میں آئیں گے،مملکت میں کم سے کم درجہ حرارت مکہ مکرمہ ۱۲،مدینہ منورہ ۳۱، ریاض ۶،دمام ۷، جدہ ۰۲،ابہا ۸ ، حائل ۳ ، تبوک ۵، بریدہ ۵، نجران ۵،الباحہ ۸،طائف ۱۱ ریکارڈ کیا گیا۔  .......

/169