ابنا: ایئر لائن زرائع کے مطابق گراوٴنڈ ہونے والے طیاروں میں دو بوئنگ 747، ایک بوئنگ 777، تین بوئنگ 737 ، تین ایئر بس اے 310 ، جبکہ تین اے ٹی ار طیارے شامل ہیں ، طیارے گراوٴنڈ ہونے کے باعث کئی پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکارکراچی سے کولمبو جانے والی پرواز پی کے 874 کی چھ گھنٹے تاخیر سے سہ پہر تین بجے روانگی متوقع ہے۔ لاہور سے کراچی کی پرواز پی کے 303 دو گھنٹے تاخیر سے دوپہر ایک بجے روانگی متوقع ہے ۔کراچی سے دہلی کی پرواز پی کے 272 ایک گھنٹے تاخیر سے بارہ بجے روانگی متوقع جبکہ چارٹر پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں اقوام متحدہ کے لئے چارٹر کراچی ڈھاکہ پرواز پی کے 7791 کی تین گھنٹے تاخیر سے ڈھائی بجے روانگی متوقع ہے ۔ .....
/169