ابنا: علی اکبر صالحی نے آج تہران میں نیمیبیا کے وزیر خارجہ یوتونی نجوما کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکہ کے بغیر پائلٹ کے جاسوس طیارے کے ایران کی فضائی حدود میں داخلے کے بارے میں کہا کہ ایران امریکہ کے اس جارحانہ اقدام کا مسئلہ اقوام متحدہ کے علاوہ اسلامی تعاون تنظیم ، ناوابستہ تنظیم اور دوسری عالمی تنظیموں میں بھی اٹھاۓ گا۔ علی اکبر صالحی نے اس بات کو بیان کرتے ہوۓ کہ امریکہ کے بغیر پائلٹ کے جاسوس طیارے کو اپنے کنٹرول میں لینے پر مبنی اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی کامیابی امریکہ اور دوسرے جارح ممالک کے لۓ عبرت کا باعث ہونی چاہۓ کہا کہ ایران ہمیشہ چوکس رہتا ہے اور وہ اپنے قومی اقتدار اعلی کا دفاع کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔....... /169
10 دسمبر 2011 - 20:30
News ID: 283409
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے امریکہ کی جانب سے ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو ایک جارحانہ اقدام قرار دیا ہے۔