ابنا: بان کی مون نے یمن کے حکام سے کہا ہے کہ وہ سیاسی عمل میں تمام لوگوں کی شرکت کا راستہ ہموار کریں ۔ بان کی مون کے ترجمان مارٹن نسیرکی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے یمن کی تمام سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سیاسی عمل میں یمن کے تمام لوگوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لۓ باہمی تعاون کریں تاکہ مستقبل کے یمن میں اس ملک کی خواتین اور جوانوں سمیت تمام شہریوں کا کردار ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ یمن کو ترقی اور استحکام کے راستے پر گامزن رکھنے اور اس کی اقتصادی ترقی کے دوبارہ آغاز کے لۓ ضروری بنیادیں فراہم کۓ جانے کے لۓ یہ ضروری ہے۔ یمن میں متحدہ قومی حکومت نے ایسی مشکل صورتحال میں اپنے کام کا آغاز کیا ہے کہ جب اس ملک کی فوج اختلافات کا شکار ہے ، القاعدہ یمن میں سرگرم ہے اور علی عبداللہ صالح کی حکومت کے خلاف دس ماہ سے شروع ہونے والے اعتراضات کی وجہ سے اس ملک کی معیشت شدید مشکلات کا شکار ہے۔............
/169