9 دسمبر 2011 - 20:30

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور ادیگر قائدین نے کابل ، مزار شریف اور قندھار میں جلوس عزا پر ہونے والے حملوں کی بھر پور مذمت کی ہے.

ابنا: ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے کربلا میں جان کی قربانی دی، یہی وجہ ہے کہ مسلمانان عالم ہر سال محرم الحرام میں امام حسین علیہ السلام کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہیں، اور ان کی یاد انتہائی عقیدت و احترام کے سایھ مناتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے لیکن اسلام دشمن قوتیں منفی تاثر دے کر دیہشت گردی کو فروغ دے رہی ہیں ،جس کی ہر ذی شعور مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کابل مزار شریف اور قندھار میں جلوس عزا پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔.....

/169