ابنا: رامین مہمان پرست نے فارس نیوز سے انٹرویو میں کہا کہ تہران چاہتا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ تعلقات کی صورتحال روشن ہوجائے تا کہ ایران ضروری اقدامات کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ مفادات کے محافظ دفتر کا انتطام اس وقت کیا جاتا ہے جب دو ملکوں کے درمیان تعلقات مکمل طور پر ختم ہوجائيں۔یاد رہے کہ مجلس شورائے اسلامی میں برطانیہ کے ساتھ تعلقات کم کرنے کے بل کی منظوری کے بعد برطانیہ نے جلد بازی میں ایران میں اپنا سفارتخانہ بند کرکے لندن میں ایران کے سفیر اور سفارتکاروں کو واپس بھیج دیا تھا۔....... /169
9 دسمبر 2011 - 20:30
News ID: 283179
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران اور برطانیہ کے درمیان تعلقات مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے ہیں اور ابھی برطانیہ میں ایران کے محافظ دفتر کی تشکیل کی ضرورت نہیں ہے۔