9 دسمبر 2011 - 20:30

پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن نے برطانیہ کےتعلق سے پالیسیوں کا جائزہ لیا ہے۔

ابنا: اس کمیشن کے نائـب سربراہ حسین ابراہیمی نے ایران کے خلاف لندن کے دعووں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں برطانیہ کے تعلق سے پالیسیوں اور اس سے تعلقات کم کرنےکے ایران کے فیصلے پر لندن کے رد عمل کا جائزہ لیا گيا۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے سفارتخانے کے مسائل کا جائزہ لینے کے لئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئي ہے۔
قابل ذکر ہے مجلس شورائے اسلامی نے گذشتہ مہینے برطانیہ کی مخاصمانہ پالیسیوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے برطانیہ کے ساتھ تعلقات کم کرنے کے بل کی منظوری دی تھی۔
 .......
/169