9 دسمبر 2011 - 20:30

کراچی…دنیا بھر میں آج انسانی حقوق کاعالمی دن منایا جارہا ہے.

ابنا: 1989ء میں آزادی کے لیے شروع ہونے والی تحریک میں اب تک ایک لاکھ سے زائد فرزندان کشمیر اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کرچکے ہیں، جو زندہ ہیں وہ آج بھی انجام سے بے پروا اور جذبہ آزادی سے سر شار نعرہ حق بلند کررہے ہیں۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار بھارت ایک لاکھ سے زائد کشمیری بچوں کو یتیم، 23ہزار کشمیری خواتین کو بیوہ اور ایک لاکھ سے زائد بے گناہوں کو قید تو کر چکاہے لیکن کشمیریوں کے دلوں میں روشن شمع آزادی کو بجھا نہیں پایا۔ چناروں اور سبزہ زاروں کی وادی گل رنگ کے دس ہزار سے زائد باسی آج بھی لاپتہ ہیں اور سات لاکھ سے زائد قابض بھارتی فوجی وادی جنت نظیر کو لہو لہو کر رہے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارتی حکومت سے مقبوضہ وادی میں گمنام قبروں کی تحقیقات کے حوالے سے ایک غیر جانبدار کمیشن بنانے کا مطالبہ بھی کر چکی ہے لیکن کشمیر کی مائیں ، بہنیں اور بیٹیاں آج بھی اپنے لاپتہ ہونے والے پیاروں کی واپسی کی امید لگائے ان کی تلاش میں سرگرداں ہیں جب کہ غاصب بھارتی حکومت انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائے جا رہی ہے۔  .......

/169