ابنا: صدر دھڑے کا کہنا ہے کہ مغرب کے اشاروں پر کام کرنے والي بعض عرب حکومتيں شام ميں بد امني پھيلانے والے عسکريت پسند گروہوں کي مدد کر رہي ہيں اور انہيں عراق ميں بھي سياسي عمل کو سبوتاژ کرنے کے لئے استعمال کرنا چاہتي ہےـ
صدر دھڑے کے ايک رہنما الحسناوي نے کہا کہ قطر اور سعودي عرب کي يہ کوشش ہے کہ عراق اور شام کي حکومتوں کے خلاف عسکريت پسند تنظيموں کو ورغلا کر ان دونوں ملکوں ميں فتنہ پھيلائيں ـ انہوں نے کہا کہ ايسے ثبوت ملے ہيں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ سعودي عرب اور قطر نے ايک منصوبہ تيار کيا ہے جس کے تحت وہابي تنظيموں کو تقويت پہنچا کر عرب ملکوں ميں اثر و نفوذ بڑھانے کي کوشش کي جا رہي ہےـ-..............
/169