8 دسمبر 2011 - 20:30

پاکستان کے صوبۂ بلوچستان میں نامعلوم مسلح افراد نے نیٹو کے دسیوں آئل ٹینکرز کو نذر آتش کردیا ہے۔

ابنا: نامعلوم مسلح افراد نے کل پاکستان کے صوبۂ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں نیٹو کے چھبیس آئل ٹینکروں کو آگ لگا دی۔ پاکستان کی پولیس نے اس حملے میں ملوث افراد کی گرفتاری کی کوششوں کا فوری طور پر آغاز کردیا ہے۔ ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمےداری قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کی سرزمین میں موجود غیر ملکی فوجیوں کے لۓ زیادہ تر ضروری سامان کراچی بندرگاہ اور زمینی راستے سے افغانستان پہنچتا ہے۔

پاکستان میں نیٹو کے فوجیوں پر ایسی حالت میں حملوں میں شدت آئی ہے کہ جب چھبیس نومبر کو نیٹو کے جنگی طیاروں نے پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کر کے پاکستان کے اٹھائيس فوجیوں کو ہلاک اور پندرہ کو زخمی کردیا تھا ۔ جس کے بعد سے پاکستان نے نیٹو کے لۓ تیل کی سپلائي روک دی ہے۔............. /169