6 دسمبر 2011 - 20:30

خواتين سے مخصوص تجويد قرآن كريم شارٹ كورس ۲۰۱۲ء میں بيلجئيم كے دار الحكومت بروكسل میں منعقد ہو گا ۔

ابنا: اس شارٹ كورس میں فرانسيسی زبان بولنے والی مبتدی خواتين شركت كریں گی اور یہ اسلامك يونين سے منسلك خواتين كمیٹی كے زير اہتمام منعقد ہو گا ۔

اسلامك يونين بروكسل نے اعلان كيا ہے : كلام اللہ مجيد كی ناظرہ اور تجويد كے ساتھ تعليم پر مشتمل یہ شارٹ كورس ۲۰۱۲ء كی ابتدا سے ہر ہفتے كو مقامی وقت كے مطابق شام ۴ بجے سے ۶ بجے منعقد ہو گا اور اس كورس میں فرانسيسی زبان پر عبور ركھنے والے قاری اور علماء تدريس كے فرائض انجام دیں گے ۔

قابل ذكر ہے كہ اس كورس كے دوران تجويد قرائت قرآن كريم حفص كی عاصم سے منقول قرائت كے مطابق ہو گی ۔ ............. /169