6 دسمبر 2011 - 20:30

سوات… سانحہ مہمند ایجنسی کے خلاف سوات بھر میں آج شٹرڈاوٴن ہے،احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

ابنا: سانحہ مہمند ایجنسی کے خلاف سوات کی تمام تحصیلوں میں آج شٹرڈاوٴن ہے اور،کبل ،خوازہ خیلہ ،مٹہ،بری کوٹ میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں یہ، احتجاجی ریلیاں مینگورہ پہنچ رہی ہیں جہاں ایک بڑا احتجاجی جلسہ بھی منعقدکیاگیا جس میں تاجر برادری ،سول سوسائٹی ،اورسیاسی وسماجی رہنماوٴں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ سانحہ مہمند پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پر ضرب ہے سوات کے غیورعوام پاک فوج کے ساتھ ہیں اوردشمن کی ہرسازش کا ناکام بنادیاجائیگا اس موقع پرفضاء پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی ۔ 
.......

/169