6 دسمبر 2011 - 20:30

پاکستان کے شہرکراچی میں دس محرم الحرام کامرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکراپنے روایتی راستوں سے ہوتاہوا امام بارگاہ حْسینیہ ایرانیان پرپہنچ کر اختتام پذیر ہوگیاہے۔

ابنا: پاکستان کے شہرکراچی میں دس محرم الحرام کامرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکراپنے روایتی راستوں سے ہوتاہوا امام بارگاہ حْسینیہ ایرانیان پرپہنچ کر اختتام پذیر ہوگیاہے ۔کراچی میں 10محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشرپارک سے برآمد ہوا،اس دوران علم، ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس بھی برآمد ہوتے رہے جن میں خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

کراچی کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر اپنے روایتی راستوں پرانی نمائش سے ہوتا ہواایمپریس مارکیٹ اور پھر تبت سینٹر پہنچاجہاں جلوس کے شرکا نے نماز ظہرین ادا کی۔جلوس کے شرکا راستے بھر سینہ زنی، زنجیر زنی اور نوحہ خوانی کرتے رہے۔اس موقع پرلوگوں کی سہولت کے لئے جگہ جگہ پانی ،شربت اور دودھ کی سبیلیں اورطبی کیمپ قائم کئے گئے تھے جبکہ کئی مقامات پر لنگر اور نذرو نیاز کی تقسیم کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ سکیورٹی کے سخت انتظآمات کئے گئے تھے۔ اور جلوس کی نگرانی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ بھی جاری رہی......

/169